9 مئی 2026 - 17:07
ملتِ ایران نے توکل علی اللہ، صبر اور استقامت سے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے، علامہ سید اشتیاق کاظمی

صوبائی صدر نے کہا کہ شہید علی خامنہ ای کے خون نے عالم انسانیت خصوصاً مختلف مکاتبِ فکر میں اتحاد و وحدت کی نئی روح پھونک دی ہے اور آج ہر سطح پر یکجہتی کی فضا قائم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد و وحدت کی عملی مثال قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ دوسرے مسالک کے احترام کا درس دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے امام بارگاہ ایوانِ حسین میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام شہیدِ رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کی میزائل ٹیکنالوجی کو محدود کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ یہ نہیں جانتا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو عزت و سربلندی عطا کرنے کا فیصلہ کر لے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔ ملتِ ایران نے توکل علی اللہ، صبر اور استقامت کی ایسی مثال قائم کی ہے جس نے پوری امت مسلمہ میں بیداری پیدا کی۔

صوبائی صدر نے کہا کہ شہید علی خامنہ ای کے خون نے عالم انسانیت خصوصاً مختلف مکاتبِ فکر میں اتحاد و وحدت کی نئی روح پھونک دی ہے اور آج ہر سطح پر یکجہتی کی فضا قائم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد و وحدت کی عملی مثال قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ دوسرے مسالک کے احترام کا درس دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد محترم اتحادِ امت کے حقیقی داعی نہیں بلکہ بانی ہیں، جن کی قیادت میں ہمیشہ بھائی چارے، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ ملا۔

تقریب سے صوبائی صدر وسطی پنجاب سید ساجد حسین نقوی نے بھی صدارتی خطاب کیا، جبکہ مجلس کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha